23 اکتوبر، 2018، 6:49 PM

پاکستانی وزیراعظم کی شاہ سلمان سے ملاقات

پاکستانی وزیراعظم کی شاہ سلمان سے ملاقات

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات میں تجارت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات میں تجارت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران سعودی وفد کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران طے پانے والے معاملات پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں طے پایا کہ سعودی وزیر توانائی عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے، جس کے دوران طے شدہ پروجیکٹس کو حتمی شکل دی جائے گی۔

News ID 1885021

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha